سب سے بڑا چیلنج بانیٔ پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے: علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخوا(اُمت نیوز)وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانیٔ پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی مکمل تشکیلِ نو کر رہے ہیں، پارٹی کی تشکیلِ نو کی ذمے داری اضلاع کے صدور کو دی ہے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا ہےکہ پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کے ذمے دار ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔