اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ کمیٹی سفارش کرے گی۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی 2 ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کمیٹی اگر نیا کمیشن بنانے کی سفارش کرتی ہے تو ٹی او آرز کا تعین بھی کرے گی۔
کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے، وزیر داخلہ، وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اٹارنی جنرل اور سیکریٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ نے کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے خلاف قرار دی تھی۔