مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے، فائل فوٹو
مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے، فائل فوٹو

ریلوے کا عید الاضحیٰ پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے مابین چلے گی، دوسری ٹرین کراچی سے فیصل آباد کے ذریعے پشاور جائے گی۔

تیسری عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے لاہور کے راستے راولپنڈی جائے گی، ریلوے نے عید اسپیشل ٹرینوں کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا، عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول چند روز میں جاری کیا جائے گا۔