فائل فوٹو
فائل فوٹو

4 افراد کے قاتل کو4 بار سزائے موت دینے کا حکم

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد منان کو 4 بار سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔

ملزم نے 12 مئی 2017 کو جھگڑے کے دوران اہلیہ، بیٹے، سوتیلی بیٹی اور سالے کو قتل کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ملزم کو مقتولین کے ورثا کو 3 لاکھ روپے ہر جانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ملزم محمد منان پر 3 لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا۔

ملزم کےخلاف مقتولہ رابعہ کے والد صابر کی مدعیت میں اورنگی ٹائون تھانہ اقبال مارکیٹ میں قتل، اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔