فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد واصل جہنم

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایاز عرف محمد اور احمدی عرف کوچی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور بے قصور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے۔

اہلِ علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔