سسر نے متعدد بارزیادتی کا نشانہ بنایا، فائل فوٹو
سسر نے متعدد بارزیادتی کا نشانہ بنایا، فائل فوٹو

کھانا دینے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے کھال اتار دی

ممبئی: بھارت میں بے رحم شوہر نے کھانا دینے سے انکار کرنے پر بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے شہر ٹمکور میں رات کے کھانے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ بیوی کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم شیواراما لکڑی کاٹنے کے کارخانے میں کام کرتا ہے جس کا اپنی بیوی پشپا سے آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

پیر کی رات دونوں میں اس وقت جھگڑا شروع ہوا جب خاتون نے اپنے شوہر کو کھانا دینے سے انکار کیا، اس کے بعد لڑائی مزید بڑھ گئی اور بات شوہر کی ملازمت پر آگئی جس پر شوہر نے طیش میں آکر چاقو کے وار سے خاتون کا گلا کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کے جسم کے ٹکڑے بھی کیے، ملزم نے اس پر بھی گزارا نہ کیا اور اگلی صبح تک اس کے جسم کی کھال اتارتا رہا اور پھر جرم کی اطلاع خود ہی اپنے مالک مکان کو دی۔