حافظ نعیم الرحمن نے اراکین کی آرا کی روشنی میں منعم ظفر خان کو امیر کراچی مقرر کیا، فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمن نے اراکین کی آرا کی روشنی میں منعم ظفر خان کو امیر کراچی مقرر کیا، فائل فوٹو

منعم ظفر خان جماعت اسلامی کراچی کے 20 ویں امیر منتخب

کراچی:  منعم ظفر خان جماعت اسلامی کراچی کے20 ویں امیر منتخب ہوگئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اراکین کی آرا کی روشنی میں منعم ظفر خان کو امیر کراچی مقرر کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اس سے قبل سیکریٹری کراچی، امیر ضلع وسطی، ڈپٹی سیکریٹری کراچی، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی سمیت دیگر اہم ذمے داریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔