فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا، فائل فوٹو
فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا، فائل فوٹو

فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، جس کی سماعت 5 جون بروز بدھ کو ہوگی۔

عدالت نے اس حوالے سے فیصل واوڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فیصل واوڈا اور مصطفی کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔

فیصل واوڈا کی جانب سے اعلی عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔