پشاور(اُمت نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ایڈوارڈ کالچ کا گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور معروف ویٹ لفٹر یاسین جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور خیبرپختونخوا کا معروف ویٹ لفٹر یاسین دس اپریل کو سسرالیوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، جس کے بعد اُسے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور وہ یکم جون کو دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق یاسین کو سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قتل کیا، جس پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مقتول کے والد ریاض نے بتایا کہ بیٹے یاسین نے 2016 میں پسند کی شادی کی تھی، سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران اُس کے سر پر گولی ماری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی زندگی بچانے کے لئے رپورٹس نیدر لینڈ بھی بھجوائیں اور ہم وہاں علاج کیلیے پیسوں و کاغذی کارروائی کا بندوبست کررہے تھے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے گی۔