گورنر خیبر پختونخوا کی واہگہ بارڈر آمد، پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

 

لاہور(اُمت نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

سیکٹر کمانڈر رینجرز بریگیڈئیر اشفاق نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا استقبال کیا، گورنر نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے سیکیورٹی پر مامور رینجرز کے جوانوں کے ولولہ انگیز جذبہ کو سراہا۔

سیکٹر کمانڈر واہگہ بارڈر نے گورنر کو بارڈر کی حدود اور عالمی قوانین کے مطابق سیکیورٹی امور سے آگاہ کیا، گورنر نے واہگہ بارڈر پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے چاروں صوبوں، جی بی، اے جے کے کی ثقافت پر مشتمل میوزیم کا بھی معائنہ کیا۔