برازیل (اُمت نیوز)برازیل میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 171 ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق ریاست کے شہری دفاع کے ادارے نے بتایا کہ جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں ریکارڈ کی جانے والی بدترین موسمیاتی آفت سے کل 171 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایجنسی کے مطابق 29 اپریل سے ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے 2.39 ملین افراد کو متاثر کیا ہے جن میں سے 43 لاپتہ ہیں اور 617,900 بے گھر ہو چکے ہیں۔
حکام نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث لوگوں میں جلدی بیماری لیپٹوسپائروسس کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔