ڈیرہ اسماعیل خان: افغانستان میں ڈرون حملے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے ضرارگروپ سے تھا۔
افغانستان کے جنوبی صوبہ پکتیکا کے ضلع گومل میں گاڑی پرایک ڈرون حملہ کے نتیجہ میں 8افراد مارے گئے جن میں طالبان گنڈہ پوراقوام کے 5جبکہ محسود اقوام کے 3 افراد شامل ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرون حملہ میں مرنے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق ضرار گروپ سے تھا۔