راجن پور کے تھانہ ہڑند کی حدود میں زمین کے تنازع پر رند براردی میں خونی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ راجن پور کے پہاڑی علاقے پچادھ کے تھانہ ہڑند کی حدود میں بستی لشاری میں پیش آیا جہاں رند برادری کے افراد کے درمیان زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے نتیجے میں گولیاں چل گئیں، واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جام پور منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اسپتال تعینات کر دی گئی۔
ڈی پی او دوست محمد نے نوٹس لینتے ہوئے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔