اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کا فیملی ڈیٹا لیک کرنے اور سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کیس 3 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 23 مئی کو لارجر بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی۔عدالت نے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور آئی بی سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں۔