ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں 2 گروپوں کے درمیان دشمنی پر گزشتہ روز سے جاری جھگڑا رک نہ سکا۔ علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہواہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فارنگ اور کریکر بم پھینکنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب رتو ڈیرو میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے معاملے پر صوبائی وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس قانون کی رٹ کے قیام کو یقینی بنائے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور کریکر دھماکے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔