اسلام آباد(اُمت نیوز)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ جمہوریت پر یقین کرتے ہیں تو مینڈیٹ والوں کو آنے دیں، کوئی اس ملک میں غدار نہیں سب محب وطن ہیں، ماضی میں شیخ مجیب کو ووٹ پڑا تھا، عوام جس کو ووٹ دیتی ہے اس کو مانیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاسی بات کی ہےکسی ادارے کے خلاف نہیں، ماضی میں شیخ مجیب کو ووٹ پڑا تھا۔ نتیجہ کیا نکلا؟ ہماری بات اب بھی سیاسی ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی طرز پر کہا کہ جمہوریت میں عوامی مینڈیٹ کو عزت دیں،جس کو ووٹ پڑا ہے اس کو حکومت بنانے دیں،ہماری بات اب بھی سیاسی ہے کہ جس کو ووٹ پڑا اس کو حکومت بنانے دیں،عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا تھا،فارم 47 پر جب آپ لوگوں کو لے کر آتے ہیں تو عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت ایک طرف ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ قانونی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سے کیا گیا متنازع ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا ہے یا نہیں۔