لاہور: سابق صدر ڈاکٹر عارفعلوی کوسروسزاسپتال میں رہنما پی ٹی آئی محمودالرشید کی عیادت سےروک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدرعارف علوی کو ڈیوٹی پرموجود ایس ایچ او نےروکا۔ پولیس نے دریافت کیا کہ آپ کے پاس کوئی اجازت نامہ ہے تو آپ مل سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اخلاقی طور پر محمود الرشید کی عیادت کرنےآیا ہوں، عیادت کے اجازت نامے کا کسی نے نہیں بتایا۔
پولیس نے کہا کہ محمود الرشید جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں آپ بغیر اجازت نہیں مل سکتے۔ جس کے بعد سابق صدراوراعظم سواتی اجازت نہ ملنے پرسروسز اسپتال سے روانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما محمودالرشید کو اپینڈیکس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔