ہاکی نیشنز کپ، پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دیدی
رانا وحید اشرف نے ہیٹرک کی،غضنفر علی نے دو گول اسکور کیے، عبدالرحان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
June 3, 2024 · اسپورٹس
قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ فرانس کے خلاف 5 جون کو کھیلے گا، فائل فوٹو
پولینڈ: ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے آوٹ کلاس کر دیا، قومی کھلاڑیوں نے آٹھ کے آٹھ فیلڈ گول کیے۔
پولینڈ کے شہر گینزنو میں جاری نیشنز کپ میں پاکستان اور کینڈا کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے گولز کی ہیٹرک کی جبکہ غضنفر علی نے دو گول اسکور کیے، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ جیتا ہے، گرین شرٹس کا پہلا میچ ملائیشیا کے ساتھ چار چار گول سے برابر ہوا تھا۔قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ فرانس کے خلاف 5 جون کو کھیلے گا۔