دعا فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل کے کشتی والوں کو 200 لائف جیکٹیں فراہم کر دی گئی ہیں_ ان جیکٹوں کی فراہمی سے جھیل میں کشتی کا سفر محفوظ تر ہوا ہے_
اس موقع پر بات کرتے ہوئے دعا فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیاض عالم نے کہا ہے کہ کینجھر جھیل ایک شاندار تفریحی مقام ہے_ جھیل میں کشتی کی سواری سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتی ہے تاہم حفاظتی جیکٹ کے بغیر یہ سفر خاصا خطرناک ہوتا ہے_ کشتی والوں کو حفاظتی جیکٹس کی فراہمی سے انسانی جانوں اور جھیل کے سفر کو محفوظ بنایا جا سکے گا_
انہوں نے کہا کہ کینجھر جھیل میں حفاظتی جیکٹ کے بغیر کشتی کی سواری کے دوران متعدد حادثے پیش آئے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا زیاں ہوا ہے_ ہم نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ جھیل کے سفر کے دوران انسانی جانوں کو کم سے کم خطرات لاحق ہوں_ کم وسائل رکھنے والے کشتی کے ملاحوں اور سیاحوں نے لائیو جیکٹس ملنے پر کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا_
کشتی بانوں کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث ان کے اخراجات پورے نہیں ہوتے جس کے باعث وہ کشتیوں پر لائف جیکٹ نہیں رکھ پاتے تھے_ بلا معاوضہ جیکٹس ملنے پر کشتی بانوں نے بھی فیاضی کا مظاہرہ کیا اور پکنک منانے والوں کو مفت میں جھیل کی سیر کرائی_