لاہور(اُمت نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کوسالانہ 300 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر اشیاء خرید سکے گا، 5 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔