مظفر آباد(اُمت نیوز)مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا،عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔
خیال رہے کہ شاعر احمد فرہاد مئی کے مہینے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے
جن کی بازیابی کیلئے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔