اسلام آباد: سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز 15 جون کی بجائے 15 جولائی سے ہوگا، اگرچہ سپریم کورٹ میں 2 ماہ کی تعطیلات ہوںگی، معزز ججز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ کی چھٹیاں لیں۔
چھٹیوں کے دوران فوج داری مقدمات یا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر مقرر ہونے والے مقدمات کی سماعت ہوگی۔