ڈیلاس (اُمت نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کو دو حصوں میں ٹریننگ سیشن کیا۔
ڈیلاس میں اس دوران بیٹرز نے صبح گیارہ سے دو بجے تک انڈور پریکٹس کی جبکہ دوپہر میں قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔
گرینڈ پرارئیری اسٹیڈیم پر نیدرلینڈز اور نیپال کے میچ کی وجہ سے مین اسٹیڈیم پر پریکٹس پچ تیار نہیں ہوسکی تھی۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے باؤنڈریز پر اونچے کیچز کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کیخلاف 6 جون کو کھیلے گی