عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ

 

امریکا(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

آل راؤنڈر کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر پرامید ہیں کہ وہ پاکستانی ٹیم کے بقیہ میچز میں دستیاب ہوں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں جس کا فائدہ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہاں کی کنڈیشنز شاداب کو مدد فراہم کریں گی،کوشش کریں گے کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا ایک ہی ہدف ہے، ورلڈ کپ جیتنا۔