وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔
عالمی یومِ ماحولیات پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے متاثرہ ممالک میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں پاکستان کو سیلاب اور خشک سالی جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل ایک بیان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ آئیے اعادہ کریں کہ آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند، محفوظ مستقبل کے لیے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ زمین کی پیداواری صلاحیت میں کمی اور بنجر پن جیسے مسائل پر آگاہی کے لیے آج عالمی یومِ ماحولیات منا رہے ہیں، پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کو سیلاب، خشک سالی، شدید گرمی اور جنگلات میں آتشزدگی جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا، آج کے عالمی یومِ ماحولیات کا موضوع زمین کی بحالی، بنجر پن کی روک تھام اور خشک سالی سے بچاؤ ہے۔