اسلام آباد: عمران خان کے ترجمان انتظار حسین پنجوتھا نے کہا ہے کہ 1971ء سے سبق سیکھنا ہے تو غلطیاں نہ دہرائیں، ہم ملک توڑنے کی نہیں ایک سانحہ سے سبق سیکھنے کی بات کرتے ہیں۔
عمران خان کے ترجمان انتظار حسین پنجوتھہ نے کہا کہ عمران خان نے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پورے پاکستان کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پڑھنی چاہیے، عمران خان کہتے ہیں ہمیں 1971ء کے سانحہ سے سبق سیکھنا چاہیے، 1971ء سے سبق سیکھنا ہے تو غلطیاں نہ دہرائیں، 1971ء میں فرد واحد نے اپنی ضد اور انا میں وہ پوزیشن اپنائی جس سے ملک ٹوٹ گیا۔
ترجمان نے کہاکہ حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پی ٹی آئی نے نہیں بنائی، حمود الرحمٰن چیف جسٹس پاکستان تھے ان کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ جرم نہیں۔