فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے استعفیٰ دیدیا

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھال تحلیل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

نریندر مودی کابینہ میٹنگ کے بعد صدر کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے لوک سبھا تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے ، وہ 8 جون کو تیسری مرتبہ بھارتی وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی  پارٹی نے 24 جماعتی اتحاد ’ نیشنل ڈیموکریکٹ الائنس‘ کے ساتھ مل کر 291 نشستیں جیت کر حکومت بنانے کیلیے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ کانگریس نے اپنے انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر 234 نشستیں جیتیں ۔