کراچی: کراچی ایئرپورٹ سے صارم برنی کو حراست میں لے لیا گیا ، ایف آئی اےنےصارم برنی کو حراست میں لیا۔
ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ صارم برنی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں زیرحراست ہیں،صارم برنی کو امریکا سے کراچی واپس پہنچنے پر حراست میں لیاگیا،حکام نے کہاکہ صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کےالزامات ہیں، کافی عرصےسےصارم برنی کی نقل وحرکت پرنظررکھی جارہی تھی۔
دوسری جانب صارم برنی کا امریکا سےریکارڈ کیا جانے والا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بہت سارے لوگوں نے مجھ پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی، ہمیشہ چپ رہا ہوں لیکن اب سب کچھ کہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کبھی میں نے وہ کام نہیں کیے، لیکن اب کچھ لوگوں نے مجھے بولنے پر مجبور کردیا ہے، ہر چیز برداشت ہے لیکن ذات پر انگلی برداشت نہیں ہے، میں کسی کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالتا‘۔ صارم برنی نے کہا کہ کراچی آکر سب بتاؤ گا اچھا خاصہ دیکھاؤ گا، مجھ پر صرف الزام ہے میں ثبوتوں کے ساتھ بتاؤ گا۔