اسلام آباد: عمران خان کے ذاتی ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے کی انکوائری میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
واضح رہے کہ یکم جون کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متنازع ویڈیو اپلوڈ کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے مزید 3 رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیے تھے۔
بعدازاں پی ٹی آئیکی قیادت نے متنازع ٹویٹ کے معاملے پر شکایت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ان کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
اسی معاملے پر ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو آج طلب رکھا تھا۔ بیرسٹرگوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے آفس میں گزشتہ کئی گھنٹے سے موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اوررؤف حسن اپنا اپنا بیان رکارڈ کروا رہے ہیں۔
آیف آئی اے نے دوبارہ بلایا توبھی آئیں گے، بیرسٹر گوہر
بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آیف آئی اے نے دوبارہ بلایا توبھی آئیں گے، بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے الیکشن جیتا نشستیں اس کوہی ملنا چائیے،حمود الرحمان رپورٹ 2011 میں ڈی کلاسیفائیڈ ہو چکی ہے، کل بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنگ سے زریعے عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ کل سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس کی سماعت ہے۔