نئی دہلی: بھارت بھر میں لوک سبھا کی نشستوں پرکم از کم 15 مسلمان امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں ٹی ایم سی کے نامزد امیدوار اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان بھی شامل ہیں جنہوں نے کانگریس کے تجربہ کار بہرام پور میں ادھیر رنجن چوہدری پر آرام سے کامیابی حاصل کی۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد انڈیا سے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لینے والے تمام مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔
شہر سہارنپور سے کانگریس جماعت نے عمران مسعود نامی امیدوار کو ٹکٹ دیا جنہوں نے انتخابی میدان میں کامیاب حاصل کی۔ شہر رام پور سے سماجوادی پارٹی نے مولانا محب اللہ ندوی کو الیکشن لڑوایا جو کامیاب قرار پائے۔
غازی پور سے سماجوادی پارٹی نے افضال انصاری کو میدان میں اتارا تھا جنہوں نے اپنے مخالف کو شکست دی۔ شہر کیرانہ سے سماجوادی پارٹی نے اقراء منور حسن کو ٹکٹ دیا جنہوں نے کامیابی حاصل کی۔
کانگریس نے امروہہ سے دانش علی کو امیدوار نامزد کیا تھا جنہوں نے اپنے مخالف کا جم کر مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ سنبھل سے امیدوار ضیاء الرحمن بھی کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب بی ایس پی نے تقریباً 22 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا لیکن ان میں سے کسی نے بھی کامیاب حاصل نہیں کی۔
لوک سبھا انتخابات میں کل 78 مسلمان میدان میں تھے، جو گزشتہ انتخابات سے ایک اہم کمی ہے جب مختلف پارٹیوں نے 115 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا۔