10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہوگئی ہے، فائل فوٹو
10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہوگئی ہے، فائل فوٹو

سونا فی تولہ 2400 روپے مہنگا ہو گیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے بڑھ گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس سے عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 362 ڈالر ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔