کراچی،روٹی کی سرکاری قیمت 12 روپے،نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں روٹی کی سرکاری قیمت 12 روپے ، کمشنر کراچی نے قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ چپاتی کی سرکاری قیمت 12 روپے پر برقرار رہے گی

جبکہ تندور کی روٹی 120 گرام (نان )کی قیمت 16 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے، تندور کی روٹی 150 گرام 20 روپے میں فروخت کرنا ہوگی
تندور کی روٹی 180 گرام 25 روپے میں فروخت ہو گی ۔