عمران خان کا دوسری مرتبہ بھی شامل تفتیش ہونے سے انکار

راولپنڈی (اُمت نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کی تشہیر پر دوسری مرتبہ بھی شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے کو وکلاء کی موجودگی سے مشروط کردیا، ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تحریری انکار کے بعد جیل سے واپس چلی گئی۔

واضح رہے کہ تفتیشی ٹیم پہلے بھی آئی تھی، عمران خان نے سوالات کے جوابات وکلاء کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا تھا، ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم شام 4 بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔