کراچی: انٹر کے امتحانات میں خاتون ممتحن نے سال دوئم کے حیوانیات (زولوجی) کا پرچہ آوٹ کرنے کا اعتراف کر لیا۔
گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اینڈ کامرس کالج کی ممتحن، ایچ ایس ٹی نے پرچہ آؤٹ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور تحریری درخواست میں ممتحن نے ناظم امتحانات سے معافی کی استدعا بھی کی ہے۔
خاتون ممتحن نے کہا ہے کہ کالج عملے کی غلطی نہیں، حیوانیات کا پرچہ میں نے وائرل کیا تھا، کوشش کروں گی آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر نسیم میمن کا کہنا ہے کہ قواعد کے تحت ممتحن کے خلاف کارروائی ہوگی۔