اسلام آباد (اُمت نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیہ پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول، ترکیہ پہنچے۔
استنبول پہنچنے پر نائب وزیر اعظم کا استقبال استنبول کے ڈپٹی گورنر مصطفیٰ عاصم الکان اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید نے کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈی ایٹ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
8 وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں غزہ میں غیر انسانی اور غیر قانونی جنگ کے خاتمہ کےلئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔