خیبر پختونخوا(اُمت نیوز)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنی انا کی تسکین کے لیے بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں منتخب ارکان کے گھروں پر کریک ڈاؤن قابلِ مذمت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کر سکیں کیونکہ پھر پلیٹلیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ مریم نواز پولیس کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔