امریکا(اُمت نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کھانے کے بعد پاکستان اپنا تیسرا میچ آج نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان کو ایونٹ میں ”ان“ رہنے کے لیے نہ صرف اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں بلکہ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف شکست بھی لازمی ہے۔
دوسری جانب اگر امریکا کسی بھی طرح مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان کے لیے ایونٹ پہلے مرحلے میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جیتا ہوا میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ، جس کے بعد پاکستان کا سپر 8 مرحلے تک پہنچنے کا سفر اگر مگر کی زد میں آگیا ہے۔