آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں یکے بعد دیگرے شکستوں اور خراب کرکردگی کے بعد قومی ٹیم کے بیٹر و وکٹ کیپر اعظم خان کی ٹیم میں موجودگی ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔
آج کل ہر کرکٹ کے متوالے کی تنقید کے تیر اعظم خان کی جانب ہیں۔
اُنہیں ناصرف امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہو جانے پر سخت ردِ عمل کا سامنا ہے بلکہ اُن کی جسامت، کیچ پکڑنے اور گراؤنڈ میں داخل ہونے کے انداز پر بھی ناقدین سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔
ایسے میں امریکی شہر نیویارک سے اعظم خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہے جس میں اُنہیں اسٹریٹ فوڈ کے اسٹال پر کھڑے فاسٹ فوڈ کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو غیر ملکی میڈیا نے بھی خوب کوریج دی ہے۔
یاد رہے کہ 25 سالہ اعظم خان معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے ہیں۔