لاہورمیں آئی جی پنجاب آفس کے باہر خودسوزی کے دوان زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں جھلسنے والا شہری اصغر سہیل میو اسپتال میں دم توڑ گیا، اصغر سہیل کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
اصغرنے چندروزقبل نے مسئلہ حل نہ ہونے پر آئی جی آفس کے باہر خود کو تیل چھڑک کرآگ لگالی تھی جسے بچاتے ہوئے ایلیٹ فورس کا جوان بھی جھلس گیا تھا۔
اصغر نامی شخص اپنے مسئلے کے سلسلے میں آئی جی پنجاب سے ملاقات کے لیے صبح سات بجے سے بیٹھا ہوا تھا تاہم سیکیورٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ملاقات نہ ہوسکی جس پر دلبر داشتہ ہوکر نوجوان نے آفس کے باہر ہی خود کو آگ لگادی۔
خودسوزی کی کوشش کو دیکھتے ہی ایلیٹ فورس کے جوان نے اسے فوری طور پر بچالیا تاہم بچانے کے دوران وہ خود بھی جھلس گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کو میواسپتال منتقل کردیا گیا، تھانہ پرانی انارکلی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے تفتیش شروع کردی۔