چیئرمین PCB کا قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ

 

 

لاہور(اُمت نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے کام کرنے کا کہا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 24/7 کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور جنرل منیجر انفراسٹرکچر بھی موجود تھے۔