بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل کی عبوری ضمانت منظور

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پی ٹی آئی کے وکلاء نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل انسداد دِہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے۔

عثمان گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔

عدالت نے عثمان گِل کی عبوری ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 12 جون تک منظور کر لی۔

اسی کیس میں نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر اور مرزا عاصم کی عبوری ضمانتیں گزشتہ روز منظور ہو چکی ہیں۔