فائل فوٹو
فائل فوٹو

بجٹ پر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں معاملات طے پاگئے

اسلام آباد: بجٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت میں شامل اہم اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں معاملات طے پاگئے۔ پیپلز پارٹی تحفظات کے باوجود بجٹ کے حق میں ووٹ دے گی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے(ن) لیگ، پیپلز پارٹی میں معاملات دونوں جماعتوں کی قیادت کی سطح پر طے پائے، پیپلز پارٹی بجٹ پاس کرانے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔پیپلز پارٹی تحفظات کے باوجود بجٹ کے حق میں ووٹ دے گی، پیپلز پارٹی پارلیمان میں احتجاج و تقاریر کے باوجود بجٹ پاس کرائے گی۔

حکومت نے پیپلزپارٹی کی بعض تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صدر آصف زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی، رات گئے بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارٹی قیادت سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 2025۔2024 کیلئے 18 ہزار 900 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نئے بجٹ میں بہت سے شعبوں سے ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔