اسلام آباد :حکومت نے بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں سے مزید وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا ،ایم کیو ایم ، بلوچستان عوامی پارٹی سے 2،2وزرا کو شامل کیا جائے گا،اس کے علاوہ مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دیدی،وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔