بیروت: اسرائیل نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا پر بمباری میں سینیر حزب اللہ فیلڈ کمانڈر سمیت 4 افراد کو شہید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ صہیونی فوج کے حملے میں شہید ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینیر رہنما تھا۔ حزب اللہ نے آٹھ ماہ سے اسرائیل پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان کو بھی نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسرائیلی کارروائی میں اب تک حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 300 ارکان شہید ہوچکے ہیں۔
لبنان کی ملیشیا حزب اللہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیلی حدود اندر عسکری اہداف کو نشانے پر لیے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں میزائل بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔