اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی بجٹ 2024-25 کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا۔
اجلاس میں حامد رضا، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر،علی محمد،اسد قیصر، زرتاج گل، شیخ وقاص زین قریشی، احمد چھٹہ سمیت دیگراراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے۔
اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر بھی ہمراہ لائیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے 18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ آج شام پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کرے گی۔