اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔اجلاس میں 18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کی بجٹ تجاویز منظور کی گئیں۔
کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صنعتوں کے لیے پیکیج کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔
کابینہ نے گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح پنشن کی مد میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔