اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج،ایوان میں ہنگامہ آرائی،اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔
وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو اپوزیشن اراکین نے ’’نو ‘‘’’نو ‘‘کے نعرے لگاتے ہوئے ڈیسک بجانا شروع کردیے ,حکومت کے خلاف جبکہ عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ جمشید دستی نے بجٹ دستاویزات پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں۔اسپیکر نے سیکیورٹی سٹاف ایوان میں بلا لیا۔