امریکا نے روس پر پابندیوں کا دائرہ بڑھا دیا

امریکا(اُمت نیوز)امریکا نے روس پر پابندیوں کا دائرہ بڑھا دیا، روس کو سیمی کنڈکٹرز بیچنے والی چین میں قائم کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی، سائنٹیفک، دفاعی، مالیاتی اور انرجی کے شعبے پابندیوں کی زد میں آ گئے۔

امریکی محکمۂ خزانہ کی جانب سے روسی شہریوں کو سوفٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے،اس پابندی سے روسی فوج سے جڑے غیر ملکی مالیتی ادارے زد میں آئیں گے، ایشیا، یورپ اور افریقہ میں 300 سے زائد افراد اور ادارے اس کا ہدف ہیں۔

اس سلسلے میں روس کو امریکی اشیاء بیچنے پر بھی پابندی لگائی جائے گی،امریکا کی جانب سے اس ضمن میں روس کے مالیاتی اداروں سے لین دین کرنے والے بینکوں کو وارننگ دی گئی ہے۔