وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب مؤخر کردیا گیا، تاہم وزیراعظم کا کل قوم سے خطاب کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی کے پہلے 100 دن مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کے آج قوم سے خطاب کا امکان تھا۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کا قوم سے آج ہونے والا خطاب مؤخرکردیا گیا ہے تاہم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان ہے۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم حکومت کی 100دن کی کارگردگی پر اظہارخیال کریں گے اور بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔