اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اس حوالے سے اسلام آباد سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 16 سے 18 جون کے دوران کے پی میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ 18جون سے 22 جون کے دوران چترال اور ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 16 سے 18جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم و خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں آندھی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 22 جون کے دوران سکھر اور جیکب آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔